سپریم کورٹ نے 12 سال بعد قتل کے الزام میں قید تین ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت جبکہ ہائیکورٹ نے عمر قید سزا سنائی تھی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے محمد یاسین، غلام مصطفیٰ اور محمد ندیم کی عمر قید کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
محمد یاسین، غلام مصطفیٰ اور محمد ندیم پر 2006ء میں ننکانہ صاحب کی رہائشی عائشہ بی بی کے قتل کا الزام تھا۔ ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ہائیکورٹ نے سزا کم کر کے سزا عمر قید میں بدل دی تھی۔
ملزمان نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ عدالت عظمیٰ نے بارہ سال بعد تینوں ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔












