ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز امریکا اور اسرائیل کو ’شکست کا کڑوا ذائقہ‘ چکھنے پر مجبور کر دیں گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے اسنا کے مطابق حاتمی نے یہ بات تہران میں انقلابی گارڈز کے سابق اہلکاروں سے ایک خطاب میں کہی۔ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شدید تناؤ کا شکار ہیں اور امریکا نے خلیج کے علاقے میں اپنی فوجی قوت میں کافی اضافہ کر دیا ہے۔

ایرانی جنرل کے مطابق ایرانی انقلاب کے بعد سے امریکا مسلسل ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY