چین میں 20 منزلہ 2 ٹاور بلاکس کوگذشتہ روز دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں ٹاورز 9سال قبل تعمیر کیے گئے تھے تاہم انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے ان دونوں ٹاورز کو سیل کردیا تھا۔
دونوں عمارتوں کو گرانے کیلئے 1.1ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا،ریموٹ کنٹرول کا بٹن دباتے ہی دونوں عمارتیں نیچے گر کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔












