گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 309 رنز کا ہدف دے دیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس پر پاکستان کی ٹیم نے 50اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 88 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد نے 67، شعیب ملک نے 53 اور کامران اکمل نے 47 کی باریاں تراشیں، جبکہ کپتان سرفراز احمد 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس نے 4 وکٹیں لیں جبکہ جیسن ہولڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

SHARE

LEAVE A REPLY