ورلڈ کپ میں آج بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا، میزبان انگلش ٹیم میگا ایونٹ میں بقا کی جنگ لڑے گی، مورگن الیون کی ہار پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
بڑی ٹیمیں، بڑا میچ، ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا آج ناقابل شکست بھارت سے ٹاکرا ہے، برمنگھم میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا۔ انگلش ٹیم ٹورنامنٹ میں بقا کی جنگ لڑے گی۔
مورگن الیون کی ہار ٹاپ فور کے لئے اگر مگر کے بھنور میں پھنسی پاکستان کی کشتی پار لگا سکتی ہے۔ میگا ایونٹ میں کوہلی الیون اب تک 11پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔
آٹھ پوائنٹس پر براجمان انگلش ٹیم کو اپنی سرزمین پر سیمی فائنل کھیلنے کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔












