روس میں جاری عالمی کپ فٹ بال 2018جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہےوہیں ایونٹ کے مقابلوں میں مزید سنسنی اور دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے جہاں آج سے کوارٹر فائنلز مقابلوں کا آغاز ہو گا۔

ایونٹ میں آج پہلے 2 کواٹر فائنل مقابلے ہوں گے جہاں پہلا ٹکرائو فرانس اور یوروگوئے کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے مقابلے میں برازیل اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جہاں فاتح ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی اور ہارنے والی ٹیم گھر کی راہ دیکھے گی۔

ٹائٹل کی بھاگ دوڑمیں عالمی کپ کی شروعات کرنے والی 32 ٹیموں میں سے اب8 ٹیمیںرہ گئیںجن میں برازیل، بیلجیم، فرانس، یوروگوئے، سوئیڈن، روس، کروشیا اور انگلینڈ شامل ہے جبکہ مداحوں کی پسندیدہ ٹیمیں گھر پہنچ چکی ہیں ان میں ارجنٹینا، پرتگال اور جرمنی شامل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY