دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیت لی۔
ملتان سلطانز کو فائنل میں صرف ایک رنز سے شکست ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور عثمان خان نے برق رفتار آغاز کیا لیکن 41 کے مجموعے پر عثمان خان ڈیوڈ ویسا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
محمد رضوان کا ساتھ نبھانے کے لیے رائیلی روسو آئے، انہوں نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کپتان کے ہمراہ 64 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔
روسو کو راشد نے 105 کے مجموعے پر بولڈ کیا، جس کے بعد 122 کے مجموعے پر محمد رضوان بھی راشد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے اننگز کے آغاز میں رنز دینے کے بعد اختتامی لمحات میں شاندار کم بیک کیا اور 146 کے مجموعے پر کیرون پولارڈ اور پھر جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ کو 160 بھی میدان بدر کردیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے فائنل میں اپنی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا، لیکن پہلا نقصان میں 38 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ کےلیے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس کے بعد 95 کے اسکور پر فخر زمان کو اسامہ شیفق نے کیچ آؤٹ کروایا۔












