پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

0
956

پاک فوج نے جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا اور آلات سمیت ملبہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کرنے والے بھارتی کوڈ کاپٹر کو مار گرایا ۔

بھارتی چھوٹاڈرون کوڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے علاقے رکھ چکری سیکٹر میں جاسوسی کے دوران گرایا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرائے جانے والے ڈرون کا ملبہ آلات سمیت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پاک فوج نے اس سے قبل جولائی 2015ء میں بھی اسی طرح کا جاسوسی میں ملوث بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY