امریکی ذرائع کے مطابق رواں مہینے کے دوران ہونے والی امریکی و روسی صدور کی ملاقات میں ٹرمپ خاص طور پر روس کی ’خطرناک‘ سرگرمیوں پر فوکس کریں گے۔

یہ ملاقات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سمٹ میں شرکت اور یورپی دورے کے اختتام پر ہو گی۔ نیٹو سمٹ برسلز میں گیارہ اور بارہ جولائی کو ہو رہی ہے۔ ٹرمپ اس سمٹ کے بعد انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ بھی جائیں گے۔

دوسری جانب اس ملاقات کے حوالے سے روس میں امریکی سفیر جان ہنٹس مین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ یقین رکھتے ہیں کہ روس کے ساتھ امریکی تعلقات کا بہتر ہونا عالمی معاملات کے لیے بہت ضروری ہے۔ سولہ جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ملاقات کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY