فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو دو صفر سے مات دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ فرانس کی طرف سے پہلا گول چالیسویں منٹ میں وارانے نے کیا جبکہ اس کے پندرہ منٹ بعد گریزمان نے ایک اور گول کر کے فرانس کو دو صفر کی حتمی برتری دلوا دی۔ اب سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ برازیل یا بیلجیم سے ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY