تھائی لینڈ: غار میں پھنسے تمام بچوں کونکال لیا گیا نکال لیا گیا

0
171

تھائی لینڈ میں گذشتہ دو ہفتوں سے غار میں پھنسے مزید چار بچوں اور ان کے کوچ کو آج بحفاظت باہر نکال لیا گیاجبکہ اس سے قبل 8بچوں کو باہر نکلا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ۔

ٓآپریشن منگل کی شام مکمل ہوا ۔آپریشن انتہائی خطرناک تھا جے تھائی لینڈ بحریہ کے کمانڈوز نے بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ بچے غار سے نکالے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ تمام بچوں اور کوچ کی ذہنی حالت بھی بہتر بتائی جارہی ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کا بلڈ ٹیسٹ اور ایکسرے کئے گئے ہیں ۔ صرف دو بچوں میں پھیپھڑے کی سوزش کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جن کا اعلاج جاری ہے ۔بچے ابھی مزید کچھ روز اسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔

کچھ بچوں کا تعلق جونیئر فٹ بال ٹیم سے ہے جبکہ ایک ان کا کوچ ہے۔ ریسکیو آپریشن پچھلے کئی دن سے وفقے وقفے سے جاری رہا۔

بارہ بچوں اور ان کے کوچ کے 23 جون کو غار میں پانی بھر جانے کے سبب پھنس گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY