پیٹرولیم بحران: وزیراعظم کی معاون خصوصی ندیم بابر کو ہٹا دیا گیا

0
516

ملک میں پیدا ہونے والے پیٹرولیم بحران پر وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا دیکھنا ہے کیا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور کس نے کی؟

ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کو عہدے سے استعفیٰ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے وزارت پیٹرولیم کو تمام انتظامی فیصلے کر کے رپورٹ کرنے کا کہا ہے اور انکو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کے اندر ابہام پیدا ہوا کہ اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی کیا ذمہ داری ہے، پیٹرولیم ڈویژن اوگرا پر ذمہ داری ڈالتا تھا، ہمیں اس ابہام کو ختم کرنا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا ملک میں معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے بہت ہی کم سزائیں ہیں، یہ کمزوریاں ہوئیں، ثبوت کے ساتھ کورٹ کے اندرکیسز کیے جا سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا جو مافیا عوام کا پیسہ نکال رہا ہے وزیراعظم ان کو بالکل نہیں جانے دیں گے، وزیراعظم کی طرف سے مافیا کو پیغام ہے کہ ان کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیٹرولیم بحران کے معاملے پر سیکرٹری پیٹرولیم کو بھی عہدہ چھوڑنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم انکوائری پر اثر انداز نہ ہوں اس لیے دونوں کو عہدہ چھوڑنےکا کہا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY