انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، نواز شریف

0
69

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تمام انتظامات اپنے ہاتھ میں لے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے ،یہ کسی اور کاکام نہیں ۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ آج ہورہا ہے کہ اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ ن لیگ کے بندوں کو توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑا جارہا ہے ،یہ سب صرف ن لیگ کیخلاف ہورہا ہے کسی اور پارٹی کے خلاف نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY