کلثوم نواز نے آنکھیں کھول دیں؟

0
701

نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے پہلی بار آنکھیں کھول لیں تاہم وہ شوہر اور بیٹی مریم نواز کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

بیگم کلثوم نواز کی ایک ماہ بعد پہلی بار آنکھیں کھولنے کی تصدیق مریم نواز اور حسین نواز نے بھی کی ہے۔

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کی عید سے دو روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد سے وہ کومے میں تھیں۔

مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 30 روز کے دوران والدہ نے چند سیکنڈ کے لیے پہلی مرتبہ آنکھیں کھولی ہیں لیکن میں نہیں جانتی کہ انہوں نے دیکھا یا ہمیں پیچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی بے ہوشی کی حالت میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ مریم نواز نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY