تازہ ترین: نواز شریف کا طیارہ لاہور ایر پورٹ پر لینڈ کر گیا

0
1058

تازہ ترین: نواز شریف کا طیارہ لاہور ایر پورٹ پر لینڈ کر گیا

اس طیارے میں مریم نواز کے علاوہ مسلم لیگ کے کچھ کارکن اور میڈیا کے لوگ بھی موجود ہیں

کہا جاتا ہے کہ نیب کے حکام انکو حراست میں لیکر اڈیالہ جیل لے جائیں گے

پرواز ای ٹی ڈی 243 بی 77 ڈبلیو نے پاکستانی وقت کے مطابق 5بج کر 58منٹ پر اڑان بھری جبکہ طیارے نے 8بج کر 45 منٹ پر لینڈ کیا ہے۔

طیارے نے زیادہ سے زیادہ 35ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی جبکہ اس کی رفتارمختلف اوقات میں مختلف رہی تاہم زیادہ سے زیادہ رفتار 590میل فی گھنٹہ تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین۔ نواز شریف کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجکر پچاس منٹ پر لینڈ کرے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے بانی اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی ابوظہبی سے پاکستان روانگی

سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 45منٹ پر طیارے میں سوار ہوئے ان کے ہمراہ ن لیگ کے 40 سے زائد رہنما موجود ہیں۔

طیارہ لاہور کی جانب پرواز کے لیے تیار ہے ، پرواز میں مریم نواز، مرتضیٰ عباسی، حنا پرویز بٹ و دیگر موجود ہیں۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور ن لیگی رہنمائوں کی بورڈنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد طیارے میں سوار ہوئے۔

پاکستان آمد کے لئے طیارے میں پاکستان وقت کے مطابق پانچ بجے سے کچھ منٹ پہلے بورڈنگ شروع ہوئی۔ ابو ظہبی سے پاکستان آنے والے پرواز 90منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

شیڈول کے مطابق پرواز رات 8 بجے کے قریب لاہور پہنچے گی ۔اس سے قبل نواز شریف اور مریم نواز نجی ائیر لائن کے ذریعے آج صبح لندن سے ابوظہبی پہنچتے تھے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد نواز شریف کی گرفتاری سمجھ آتی ہے لیکن ن لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کو کیوں گرفتار کیا جارہا ہے؟ لاہور کو محصور کیوں کیا گیا ہے ؟ پرامن احتجاج جمہوریت میں بنیادی حق ہے ۔

نوازاور مریم کی گرفتاری میں جو مدد درگار ہوگی، کریں گے
نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی بنیادی ذمہ داری نیب کی ہے ، اس حوالے جو مدد درکار ہوگی وہ صوبائی حکومت دے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY