ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔
امریکی صدر اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر لندن کے اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پہنچے جہاں مظاہروں کے پیش نظر انہیں سڑک کی بجائے بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائشگاہ لے جایا گیا۔برطانوی پولیس کی جانب سے مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی بھی کی،مظاہروں کے پیش نظرٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائشگاہ لے جایا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔











