لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

0
761

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس وفاقی حکومت کے وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے دائر کیا۔

ریفرنس کے متن میں بتایا گیا کہ جسٹس شمس محمود مرزا نے 7سال سے وفاقی حکومت کے خلاف حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، جسٹس شمس محمود مرزا نے 7سال گزرنے کے باوجود حکم امتناعی پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

متن میں استدعا کی گئی کہ جج کے ان اقدامات سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، یہ اقدام مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے نجی پٹرولیم کمپنی سے ٹیکس وصولی پر جسٹس شمس محمود مرزا نے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY