لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کا کہنا تھا اسرائیل کے ساتھ بات چیت گناہ ہے، یہ لبنان کو غیرمستحکم کردےگی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کی مزاحمت جاری ہے اور تنظیم مضبوط ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، اپنےہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اورنہ ہی شکست کھائیں گے۔













