ارجنٹائن میں 490 کلو گرام وزنی خاتون علاج کیلئے ہسپتال منتقل

0
937

دنیا کے فربہ ترین لوگوں کو سرجری کیلئے ہسپتال منتقل کرتے وقت گھر سے نکالنا ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے جسے حل کرنے کیلئے گھر والے منفرد انداز اپناتے ہیں ۔

ایسا ہی ایک منظر دیکھا گیا ارجنٹائن میں جہاں 490 کلو گرام وزنی خاتون کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے گھر کی دیوار توڑنا پڑ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ازابیلا امارل نامی 30 سالہ خاتون کا وزن 490 کلو گرام ہے ، اس خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جس کے بعد اس کے وزن میں کمی کیلئے سرجری کی جائیگی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY