پاکستان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئنز اسپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا آج چوتھا ون ڈے کھیلا جارہا ہے۔

میچ کیلئے کیلئے قومی ٹیم نے تیسرے ون ڈے کی فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس کو پہلے ہی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اب وہ بقیہ 2 میچز جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کی کوشش کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY