جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گُن ہَے کو انتخابات میں مداخلت کرنے کے جرم میں آٹھ برس قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
دارالحکومت سیئول کی عدالت نے پارک گُن ہَے کو غیر ضروری فنڈ جمع کرنے کے جرم میں چھ برس اور انتخابی عمل میں بیجا مداخلت پر اضافی دو برس سزائے قید سنائی ہے۔
دوسری جانب سابق کوریائی صدر نے کہا ہے کہ یہ الزامات سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہیں۔ وہ جمعہ بیس جولائی کو عدالت میں فیصلہ سننے کے لیے موجود نہیں تھیں۔ کرپشن الزامات اور حکومتی راز افشاء کرنے پر پارک گُن ہے چوبیس برس کی سزا پہلے ہی بھگت رہی ہیں۔ انہیں سن 2017 میں منصبِ صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔











