کشمیر کی خون رنگ اداس وادیوں میں ۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم

0
230

یا رب ۔۔!
میں تیری سپاس گزار ہوں
اس خوشی سے سرشار ہوں
میں اپنے آس پاس
تخیل کی بنجر زمینوں میں
امن کے بیج بو تی جا رہی ہوں
کئی ہم خیال اگاتی جا رہی ہوں
یا رب ۔۔۔
تو یقین ہے میرا
تو دلاسہ ہے میرا
مجھے یقین ہے ۔۔
میرا جاگنا ضرور جاگ لگائے گا
آرذوئے شگفتگی سے بے نیاز
کشمیر کی خون رنگ اداس وادیوں میں
مسرت و شادمانی کا ابر باراں برسے گا
میرے بعد ہی سہی
پر ہوگا ۔۔
ہر قلب حزیں بربط شیریں نغہ سرا ہوگا
اپنے کیف آفریں خواب کی تعبیر پائے گا

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY