مانچسٹر مرکزی و روایتی جلوس عاشور۔ مقدسہ بانو

0
1304

مانچسٹر مرکزی و روایتی جلوس عاشور اس سال بھی مذہبی عقیدت و احترام سے نکالا گیا۔

پلیٹفیلڈ پارک سے نکالے جانے والے جلوس کا آغاز نماز ظہر ادا اور مجلس شبیر علیہ سلام بپا کر کے نکالا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں عزاداروں ے دوسرے شہروں سے بھی آ کر خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور انکے کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت اور ماتم حسین کی صداوں سے پرسہ پیش کیا ۔

خواتین نے بچوں کے ساتھ بھرپور طریقہ سے شرکت کر کے سنت زینبہ نبھائی اور لبیک یا،حسین صداوں سے مانچسٹر کی فضا کو معطر کیا ۔برطانیہ بھر سے ماتمی سنگتیں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر کے پیغام حسینی کا پرچار کرتے رہے ۔جلوس عاشورہ کی شان علم غازی عباس فخر سے جلوس میں لہرائے گئے ۔

عقیدت مندوں نے تبرکات اور سبیلوں سے جلوس کے روٹ کو سجا رکھا تھا۔شبیہ ذوالجناح لوگوں کی مرکز نگاہ بنی رہی ۔امام حسین علیہ السلام کی حقوق صداقت کے لیئے عظیم قربانی کی یاد کا جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ 404 میں اختتام پذیر ہوا۔

مقدسہ بانو

SHARE

LEAVE A REPLY