لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج منیر احمد نے کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسر نے فواد حسن فواد کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے فواد حسن فواد کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزم فواد حسن فواد کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میں اپنے مؤکل سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، میرے مؤکل پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔













