فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

0
698

فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، 5 میچوں کی سیریز 2، 2 سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیریز جیت لے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچویں ون ڈے میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہوم کپتان فاف ڈو پلیسز کا کہنا ہے کہ درحقیقت یہ ایک بڑا میچ ہے لیکن اہم بات یہ ہے اسے مزید بڑا نہ بنایا جائے، ممکن ہے کہ اس مقابلے کو بڑا سمجھ کر ٹیم کی حیثیت سے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر پائیں۔

قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کو آزما رہے ہیں جن کو رواں سال ورلڈ کپ میں شرکت کرنا ہے اور جنوبی افریقہ میں بہترین ٹیم کیخلاف کھیلنا ان کیلئے سیکھنے کے اعتبار سے سنہری موقع ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY