الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو رات بارہ بجے سےانتخابی مہم بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس پر عمل شروع ہو گیاہے۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مراسلہ جاری کر دیا تھا۔ سیاسی جماعتیں اور امیدوار 23 جولائی کی رات بارہ بجے کے بعد اپنی کارنر میٹنگز اور جلسے جلوس نہیں کر سکیں گے۔
سیاسی جماعتیں اور امیدواررات کے بعد اشتہارات نشر نہیں کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سزائیں اور جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔













