افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان سے غير ملکی افواج کے مکمل انخلاء کے حوالے سے خصوصی امريکی نمائندے کے ساتھ جاری مذاکرات ميں پيش رفت ہوئی ہے اور اختلافات بھی دور ہو رہے ہيں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ ميں ان دنوں امن مذاکرات کا چھٹا دور جاری ہے۔ طالبان کے ترجمان سہيل شاہين کے مطابق افغانستان سے مغربی دفاعی اتحاد نيٹو اور امريکی افواج کے انخلاء کے حوالے سے دونوں فريقين نے نئی تجاويز پيش کی ہيں۔
شاہين نے ہفتے چار مئی کے اپنے ايک آڈيو پيغام ميں اس پيش رفت کی اطلاع دی۔ شاہين کے بقول، ’’فريقين کے مابين فاصلے کم کرنے کے ليے تجاويز موجود ہيں تاہم کسی حتمی نتيجے تک پہنچنے کے ليے مزيد بات چيت درکار ہے۔‘‘












