امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں، جس پر انہیں خوشی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ نو ماہ میں شمالی کوریا کی جانب سے کوئی میزائل اور جوہری تجربہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بابت پیش رفت پر امریکا کے ساتھ ساتھ جاپان بھی خوش ہے۔ اس سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر ٹرمپ سخت برہم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY