اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں

0
606

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘

اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد دردانہ بٹ کیلئے دعائے مغفرت کررہی ہے۔

اس سے قبل خالد ملک نے ہی ان کی علالت اور وینٹیلیٹر پر منتقل کیے جانے کے حوالے سے بتایا تھا۔

دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا،ڈگڈگی،تنہائیاں، ففٹی ففٹی ،رسوائی اور انتظار شامل ہیں۔
دوسری جانب دردانہ بٹ نے عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY