افغان دارالحکومت میں منگل کے روز متعدد راکٹ حملوں میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ کے رہائشی علاقے پر ایک راکٹ داغا گی‍‍ا، جس میں تین عام شہری زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد اسی علاقے کو ایک اور راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ فی الحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک خودکش بمبار نے دو روز قبل کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

اس واقعے میں 23 افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY