یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکا اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات میں کشیدگی سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنماؤں کو امریکا کے ساتھ ’برے ترین تعلقات‘ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ان کا یہ بیان برسلز میں آج سے شروع ہونے والی یورپی یونین کی دو روزہ سربراہی سمٹ سے قبل سامنے آیا ہے، جس میں کئی دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور امریکا کے مابین پائے جانے تناؤ پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
اس سمٹ میں مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی کوشش پر بھی گفتگو ہو گی












