برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر دار الحکومت ریاض پہنچ گئیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسا مے دارالحکومت الریاض میں قیام کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔
ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
برطانوی وزیر اعظم اس سے قبل پیر کے روز اردن کے سرکاری دورے پر دارالحکومت عمان پہنچی تھیں












