کربلا اور دنیا بھر میں چہلمِ امام حسینؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا

0
990

کربلا اور دنیا بھر میں چہلمِ امام حسینؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا ہے

کربلا سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا گیا۔ اس موقع پر لاکھوں عزادار کربلا پہنچ کر روضۂ امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ پر حاضری دے رہے ہیں، جبکہ مختلف ممالک میں بھی جلوس، مجالسِ عزا، نوحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ زائرین کی سہولت کے لیے طبی امداد، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ علمائے کرام اور مقررین اپنے خطابات میں واقعۂ کربلا کی عظیم قربانی، حق و باطل کی جدوجہد اور حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

عزاداروں کا کہنا ہے کہ چہلمِ امام حسینؑ صبر، قربانی، حق گوئی اور انسانیت کے اعلیٰ اقدار کی یاد تازہ کرتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اتحاد، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دیے گئے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور پیپلز چورنگی کی جانب منتقل کیا جائے گا۔

حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک شارع قائدین، سوسائٹی سگنل اور تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک جا سکے گی۔ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ، گارڈن اور نشتر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔

شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل کے ذریعے کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، جبکہ صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناعشری جی 6میں ختم ہو گیا۔

پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں امام حسین کے چہلم کامرکزی جلوس صبح حویلی الف شاہ اندرون دہلی گیٹ سے برآمدہوگا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا ۔

شہدائے کربلا کے چہلم پر کوئٹہ میں قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری کےعلاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہےگی۔

حیدرآباد میں چہلم پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، دادو، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ،جھرک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY