اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریڈیو کے صدر دفتر کے بخاری آڈیٹوریم میں ڈی جی ریڈیو کے ایما پر بزرگ پنشنرز کی تذلیل کی گئی ہے اور انہیں دھکے دے کر باہر نکالا گیا ہے
مبینہ طور پر بتایا جاتا ہے کہ ڈی جی نے یہ اقدام یونین کے اعجاز چوہدری کے ذریعے کروایا ہے۔ اس خبر کی مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے تا ہم ریڈیو یونین کے کچھ لوگ اس امر کی تردید کرتے ہیں کہ اس کام میں وہ شامل تھے یا یہ سب انہوں نے ڈی جی کے کہنے پر کیا
ایک بزرگ پنشنر کا کہنا ہے کہ یو ایس او کے سیکرٹری جنرل اعجاز کے پینشنزز دشمنی اور ڈی جی کی بی ٹیم ہونےکابھی سب ساتھیوں کو علم ہونا چاہیے اور اس کا احتجاج بھی ڈی جی کے شیڈول کے مطابق ہوتا ہے لیکن یو ایس او ورکرز ڈی جی کی اتنی فرمانبرداری کرتے ہوئے اپنے سینئرز کے ساتھ اتنی بدتمیزی کرینگے یہ صرف ڈی جی کی خوشنودی حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش ہے۔ تمیز کے اندر رہ کر بھی راہ نکالی جاسکتی تھی
ایک اور پنشنر کا پیغام یوں ہے
PBC pensioners gathered at ZA Bokhari Auditorium
1: DG, Director Finance not willing to pay pension.
2: they say pension payment was not announced by PM i.e. they hold prime minister responsible for non-payment of pension to Radio Pakistan pensioners
3: group of Radio
employees led by Muhammad Ijaz stormed the venue, abused pensioners, and pushed them out of building.
ریڈیو کی ایک بہت سینئر ملازم نے یہ پیغام بھیجا ہے
جنکے ساتھ یہ شرمناک سلوک ہوا یہ تمام افراد ریڈیو پاکستان کے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ جو بدتمیزی کی گئی وہ انتہائی ناقابل برداشت ہے
ڈی جی کا تعلق ریڈیو پاکستان سے نہیں ہے وہ آج نہیں تو کل یہاں سے چلا جائے گا لیکن اس کی وجہ سے ریڈیو پاکستان کے پرانے ملازمین اور اساتذہ کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں یہ بہت ہی شرمناک ہے ڈی جی کی جو خواہش اور پلان تھا وہ آج اس میں کامیاب ہوگیا ہے













