وفاقی حکومت نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین سیاسی سرگرمی کا حصہ بننے سے باز رہیں۔
وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین اور سیکیورٹی اہلکاروں سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، اور حکومت نے وارننگ بھی جاری کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین سیاسی سرگرمی کا حصہ بننے سے باز رہیں، پی ٹی آئی مارچ میں شریک سرکاری ملازمین کو سخت نتائج کا سامنے کرنا پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس سے رابطہ کیا ہے اور انہیں مارچ میں شریک سیاسی رہنماؤں پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
حکومت نے تینوں مقامات سے اضافی سیکیورٹی اہلکار یا سرکاری ملازمین کو نہ آنے دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی شخصیات کے ساتھ اضافی سیکیورٹی اسلام آباد نہ آنے دی جائے۔
حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ صرف سیاسی شخصیات کے ساتھ تعینات سیکیورٹی اہلکار ہی اسلام آباد آسکیں گے، آئی جیز اپنے اہلکاروں کی حاضری پوری رکھیں۔












