پاکستان کے ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ویانا کنونش جاسوسوں پر لاگو نہیں ہوتا۔
عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے ) کے 16 رکنی بنچ میں شامل تصدق حسین جیلانی نے فیصلے پر اختلافی نوٹ تحریر کیا ۔
انہوں نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ویانا کنونشن لکھنے والوں نے جاسوسوں کو شامل کرنے کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔
جسٹس تصدق جیلانی نے کہاکہ بھارت مقدمے میں حقوق سے ناجائزفائدہ اٹھانے کا مرتکب ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بھارتی درخواست کو قابل سماعت قرار نہیں دی جانی چاہیے تھی ۔












