نوازشریف کی پاناما فیصلے پرایک اور نظرثانی درخواست

0
748

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما فیصلے پرنظر ثانی کی ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جو چیزدرخواست میں ہی نہیں اس کی بنیاد پرنا اہل کیا گیا۔

دوسری نظرثانی درخواست 3 رکنی بنچ کے 28 جولائی کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات قبل ازوقت قرار دے کر مسترد کیے گئے، ٹرائل کورٹ کو 6ماہ میں فیصلے کا حکم کیس پر اثرانداز ہوگا۔

قانون ٹرائل کورٹ کی کارروائی کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیتا، عدالتی احکامات شفاف ٹرائل کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ درخواستوں میں ایف زیڈ ای کا کہیں کوئی تذکرہ ہی نہیں تھا، جو چیز درخواست میں ہی نہیں اُس کی بنیاد پرنا اہل کیا گیا۔

ایف زیڈای کی تنخواہ قابل وصول تسلیم کرلی جائے تو بھی نااہلی نہیں بنتی، تنخواہ نہ لینا اور اس کا دعویٰ بھی نہ کرنا بے ایمانی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY