پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سلمان رفیق کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کر دی۔

عدالت نے دورانِ سماعت ریمارکس دیئے کہ اجازت کے بغیر خواجہ سعد رفیق کو کیسے جانے دیا گیا؟

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پروڈکشن آرڈر ملزم کی مرضی سے جاری ہوتے ہیں؟ حکومت نے سارا سسٹم بائی پاس کیوں کرنا شروع کر دیا ہے؟

عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کا حق ہے کہ وہ اسمبلی میں جائے، میں اس کی مخالفت نہیں کرتا، لیکن طریقہ کار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

آئندہ سماعت پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY