باباجی آپ لوگوں نے ایسا کیوں کیا ؟؟؟

0
39

بابا جی !
آپ کا خط ملا
یوں لگا جیسے میرے گھر سے کوئی آگیا

آپ کا خط میرے ہاتھ میں ہے
ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ میرا ہاتھ پکڑے ہوئے ہو
باباجی ۔۔۔ چھوڑنا نہی ۔۔۔۔۔۔۔

دو دن سے یہاں بارشیں ہو رہی ہیں
اور میں گھر میں بیٹھی ہوں

اپنے گھر میں بارش میں کتنا نہاتی تھی
اماں ڈانٹتی تھیں ۔۔۔ مجھے اور مزہ آتا تھا
آسمان کی طرف دیکھ کر کہتی تھی

اللہ صاحب ۔۔۔
اور بارش بھیجو ۔۔۔

یاد ہے ابا جی ؟؟
ایک دن بہت بارش ہو رہی تھی
آپ کو مجھے سکول چھوڑنا تھا

اور آپ کی سائکل کے پہیئے کی ہوا نکل گئی تھی ۔۔۔۔
وہ مینے نکالی تھی ۔۔۔
اس دن سکول نہی گئی اور بارش میں نہاتی رہی ۔۔

بھائی ہمیشہ مجھ سے لڑتا
اور پکڑ کر گھر میں لیجاتا تھا ۔۔

اور میں روتی ہوئی آکر آپ سے لپٹ جایا کرتی تھی ۔۔۔

بابا جی ۔۔۔ یہاں کوئی مجھ سے لڑتا ہی نہی ہے ۔۔
بہت خاموشی ہے ۔۔۔۔

میں تو آپ کی لاڈلی تھی ۔۔۔

پھر مجھے اتنی دور کیوں بھیج دیا ؟؟؟؟؟؟

اماں کیسی ہیں ؟؟
اب کس کو ڈاٹتی ہیں ؟؟؟
چڑیوں سے اب باتیں کون کرتا ہے ؟؟
بکریوں کو چارہ کون ڈالتا ہے ؟؟
بھائی کس سے لڑتا ہے ؟؟
تمھاری پگڑی میں کلف کون لگاتا ہے ؟؟

بہت کچھ لکھنا چاہتی ہوں باباجی
لیکن لکھا نہی جارہا ۔۔۔۔۔
تم سب بہت یاد آتے ہو ۔۔۔

باباجی ناراض ہو ؟؟؟
اگر نہی ہو تو اپنی لاڈلی کو
روز خط کیوں نہی لکھتے ؟؟

بہت ساری باتیں تم کو بتانی ہیں ۔
اماں سے کہنا ۔۔۔
اپنی ہری چادر تلاش کرنا چھوڑ دے ۔

وہ مینے چپکے سے اپنے بکسے میں رکھ لی تھی ۔۔۔
جب اماں کی یاد آتی ہے تو
میں وہ چادر سونگھ لیتی ہوں ۔۔۔
اور یوں لگتا ہے میں اماں کی بانہوں میں ہوں ۔۔۔

باباجی آپ نے جو قلم بھائی کو پاس ہونے پر تحفہ میں دیا تھا ۔۔
وہ بھی میں لے آئی ہوں ۔۔

اب بھائی نے جب بھی کچھ لکھنا ہوگا تو
مجھے یاد کریگا ۔۔

باباجی آپ کی ٹوٹی ہوئی عینک بھی اپنے ساتھ لے آئی ہوں ۔۔
سارا دن اسکا شیشہ جوڑنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں ۔۔
لگتا ہے آپ سامنے بیٹھے ہیں ۔۔۔

باباجی ان ہی باتوں سے تو میرا دن کٹ جاتا ہے ۔۔

باباجی مینے کل رات ایک خواب دیکھا ۔۔۔
آپ ۔۔ اماں ۔۔ بھائی صحن میں بیٹھے ہو ۔۔
بہت خوش نظر آرہے ہو ۔۔ .

باباجی مگر میں اداس ہوں ۔۔۔
آم کے پیڑ پہ جو میرا جھولا تھا نا
وہ نظر نہی آیا ۔۔۔

باباجی آپ لوگوں نے ایسا کیوں کیا ؟؟؟

SHARE

LEAVE A REPLY