ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف فل کورٹ کی استدعا مستردکرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

0
1329

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ حکم نامہ کے مطابق فل کورٹ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، فل کورٹ تشکیل نہ دینے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز ڈپٹی اسپیکر اور دیگر وکلا کی طرف سے مزید وقت مانگا گیا اس لیے فریق دفاع کے وکلا کی مزید وقت کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

حکم نامے میں تمام وکلا کو آج 26 جولائی کو مقدمے کی تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY