پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ ابھی تک جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت کیوں نہیں چھوڑی؟
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی سیاست بھی عجیب ہے، جماعت اسلامی پاناماکیس میں نوازشریف کےخلاف سپریم کورٹ گئی اور وہی جماعت اسلامی سینیٹ میں نواز شریف کی حلیف بن گئی۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سےاتنی محبت ہے کہ سراج الحق تحریک انصاف حکومت چھوڑنے کو تیار نہیں، سراج الحق تحریک انصاف پر الزام تراشی بھی کر رہے ہیں مگر حکومت سے بھی چمٹے ہیں۔











