ابوظہبی ٹیسٹ کے فیصلہ کن معرکے کے تیسرے روز کے خاتمے پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں چھبیس سکور پر دو وکٹ گنوا دی تھیں۔ اس سے پہلے پاکستان نے ہپہلی اننگز میں 348 سکور کیا

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق نے 139 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ اظہر علی 134 رنز بنا کر سومرویل کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق نے 104 رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کے بعد بابر اعظم اور سرفراز احمد نے کریز سنبھالی اور 118 ویں اوور تک سکور 312 تک پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY