روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ’سیاسی تنازعات‘ ڈالر کے بہ طور ریزرو کرنسی استعمال میں مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے جمعے کو جنوبی افریقہ میں برکس ممالک کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ مختلف ممالک اب نئی ریزور کرنسیز بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

پوٹن کے مطابق امریکا ڈالر کو غیر قانونی پابندیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جب کہ خطرات اور خدشات کو کم کرنے کے لیے دنیا کو دیگر جہتوں کی جانب دیکھنا ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY