عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عراقی فورسز پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب دہشت گرد گروہ داعش عراقی شہریوں کا قتل عام کر رہی تھی اس وقت ایمنسٹی انٹرنیشنل کہاں تھی۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ عراقی فوج نے اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر موصل میں انسانی جانوں کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ جب داعشی عراقی شہریوں کا سر قلم کر رہے تھے اور موصل کی ہر چیز کو تباہ کر رہے تھے ایمنسٹی انٹرنیشنل اس وقت کہاں تھی۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش کے بعض سرپرستوں کو موصل کی آزادی اچھی نہیں لگی، عراقی عوام دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY