فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے آج مالی میں ساحل ریجن میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی خاطر ایک نئی کثیرالملکی فورس کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بماکو میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیرس حکومت پانچ ہزار سپاہیوں پر مشتمل اس علاقائی فورس کے لیے عسکری تعاون فراہم کرے گی۔

اس فورس کو زیادہ فعال بنانے کے لیے یورپی یونین نے بھی پچاس ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ماکروں نے آج مالی میں پانچ افریقی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY