– پاکستان وومن فورم کی محترمہ شاھین اشرف علی کی قیادت میں شرکت

ستائیس جولائی 2018ء بروز جمعتہ المبارک صبح 7بجے سے 1بجے تک پاکستانی کمیونٹی ان کویت کیلئے مرکز بدرالسماء الطبی (الفروانیۃ ) میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا-

پاکستانی کمیونٹی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا گیا کیونکہ اگر کسی بھی ہسپتال سے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں تو کم سے کم 40سے 50دینار خرچہ آتا ہے اس میڈیکل کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی میں صبح 7بجے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ریلیف مل سکا۔ شوگر، بلڈ پریشر، جگر اور ہائی کولیسٹرول کے ٹیسٹ فری کئے گے اوربیماری ظاہر ہونے کی صورت میں علاج معالجہ کیلئے ہسپتال میں موجود ڈاکٹر سے مفت مشورہ بھی دیا گیا۔

اسکے علاوہ دوسرے ٹیسٹ اور ڈاکٹر سے علاج معالجہ کیلئے 50فیصد تک رعایت بھی دی گئی

طارق اقبال

کویت

SHARE

LEAVE A REPLY