پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میرے بیان کو توڑمروڑ کے پیش کیا گیا ،الیکشن میں عمران خان کو اکثریت ملی ہے اسی کو حکومت بنانی چاہیے۔
جاوید میانداد نے نیا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرےکہنے کا مقصد یہ تھا کہ عمران خان کے خلاف نمائندوں کو خریدا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ 20 سال کھیلا ہوں اس پر پورا بھروسہ ہے ، ایک شخص 20 سال سے جدوجہد کرتا آیا ہے میں اس کے خلاف بات کروں گا؟
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ میرا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ، میں نیوٹرل آدمی ہوں ۔












