چوروں نے سویڈن کے شاہی خزانے سے دو تاج اڑا لیے

0
67

سویڈ ن کے شاہی خزانے سے سترہویں صدی کے بادشاہ چارلس نہم اور ان کی ملکہ کے تاج چوری ہو گئے۔ ڈاکو وردات کے بعد کشتی میں بیٹھ کر رفو چکر ہوگئے، بیش قیمت تاج اڑانے والے چوروں کی تلاش جاری۔

چوروں نے سویڈن کے شاہی خزانے سے دو تاج اڑا لیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق واردات کے بعد چور کشتی میں بیٹھ کر رفو چکر ہوگئے۔ دونوں تاج سترہویں صدر کے بادشاہ چارلس نہم اور ان کی ملکہ کے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں تاج انمول ہیں، چور عام مارکیٹ میں انہیں فروخت نہیں کر سکتے

سویڈن شمالی یورپ کا ایک ملک ہے جس کے اطراف میں زیادہ تر سمندر ہے۔ مغرب میں ناروے اور شمال مشرق میں فن لینڈ ہے۔ یہ سمندر پر ایک لمبے پل کی مدد سے ڈنمارک سے بھی ملا ہوا ہے۔

شروع کے دور میں سویڈن کے بہت سے لوگ اوڈن اور تھورکو اپنا خدا مانتے تھے۔ ان خداؤں کی شکلیں ہمیں پتھروں پر بنی ہوئی ملتی ہیں۔ جس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ خدا کس طرح کے ہوں گے۔ 1000ء میں سویڈن سو لینڈ نوو لینڈ اورگوٹا لینڈکے علاقوں پر مشتمل تھا۔ جنوبی گوٹ لینڈ ڈنمارک کا حصہ تھا۔ جبکہ

Härjedalen، Jämtland اورBohuslän

ناروے کے حصے تھے۔ 1600ء میں کئی جنگیں ہونے کے بعد یہ علاقے سویڈن کے بادشاہ نے فتح کر لیے۔ 1398ء سے تقریباً 130 سال تک ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کی ایک حکومت تھی۔ مارگریٹ پہلی ملکہ تھی جس نے ان تین ناردن ممالک پر حکومت کی۔ 1523ء میں سویڈن کا بادشاہ گوسٹوا واسا نے ڈنمارک سے اپنا ملک علاحدہ کر لیا۔ اس بادشاہ کو ملک کا سب سے بڑا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ اس نے اپنے دور میں معاشی و فوجی نظام کو بہت بہتر کیا۔ اس بادشاہ کے نام پر کئی چیزوں کے نام رکھے گئے۔ Dalarna میں Vasaloppet

بادشاہ کی یادگار مانی جاتی ہے۔ سٹاک ہوم کے ایک بھری جہاز کا نام واسا رکھا گیا۔ اس کے علاوہ کئی گلیوں، عمارات کا نام یہی رکھا گیا۔ 1600ء کے بعد کے زمانے کو سویڈن کا سنہری دور کہا جاتا ہے۔ اس دور میں سویڈن کے بادشاہوں نے فن لینڈ پر حکومت کی، جرمنی کے کچھ حصے اور بالٹی کم کے چند علاقے۔ ڈنمارک اور ناروے کے کئی علاقوں کو فتح کیا۔ کارل سویڈن کے بادشاہوں کا ایک عام نام تھا۔ کارل 12 جو 1700ء تک زندہ رہا۔ ان سب بادشاہوں میں سب سے مشہور تھا۔ اس نے اپنی زندگی میں زیادہ تر جنگیں لڑیں۔ جب وہ فریڈ رکسٹن قلعے کو قبضے میں کرنے کی کوشش میں تھا تو اسی جنگ میں وہ مارا گیا۔ 1818ء سے 1844ء تک کارل یوہان ناروے اور سویڈن کا بادشاہ تھا۔ بادشاہ کارل 16, کسٹاف جو ابھی سویڈن کا بادشاہ ہے۔ اس کا تعلق اسی بادشاہ سے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY