افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 3 غیر ملکیوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ افغان پولیس حکام نے 3غیر ملکیوں کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق تینوں افراد کو آج صبح پولیس ڈسٹرکٹ 9 سے اغوا کیا گیا ،قتل کئے جانے والے غیر ملکیوں کا تعلق بھارت،مقدونیہ اور ملائیشیا سے ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے کنڑ اور ننگر ہار میں امریکی فورسز نے کارروائی کی جس میں داعش اور طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیاجبکہ ان حملوں میں 7 دہشت گرد مارے گئےہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY