مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے ظلم کی ہر حد پار کرلی، ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گاؤں میں 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔۔ قابض فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گاؤں پر دھاوا بولا، آخری اطلاعات تک علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی تین روز سے جاری دہشت گردی میں اب تک 9 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY